دنیا قرآن کریم کی تعلیمات کی پیاسی ہے

Rate this item
(0 votes)
دنیا قرآن کریم کی تعلیمات کی پیاسی ہے

رپورٹ کےمطابق آیت اللہ حسین نوری ہمدانی نے ۱۵  قرآن کریم کےموضوع کی ایک عظیم کتاب کی تقریب رونمائی سےخطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہمیں دنیا میں الہی اورروحانی تعلیمات کے حقائق کو فروغ دینے کی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ دنیا ان تعلیمات کی پیاسی ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ دنیا موجودہ سسٹمزاورمادہ پرستی سے تنگ آچکی ہے اورخطروں سےنجات کے لیےایک روحانی پناہ کی تلاش میں ہےتاکہ اپنی مشکلات ورمصیبتوں کا خاتمہ کرسکے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نےکہا ہےکہ دشمن بھی اسلام فوبیا کی ترویج کررہا ہےاورآج ہم دیکھ رہے ہیں کہ وہ کس صورت میں یہ اقدامات انجام دے رہا ہےتاکہ وہ لوگوں کے ارادوں کے ساتھ جنگ کرے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اسلام کی اہمیت کو کم کرنےکے لیے جواقدام بھی کیا جاتا ہے وہ بے فائدہ ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی عنایت اورمشیت کے ذریعے ہرروز دنیا میں اسلام کا بول بالا ہورہا ہے۔

اس مرجع تقلید نےکہا ہےکہ قرآن کریم کے میدان میں سرگرمیاں انجام دینا انتہائی اہم اورحساس ہے لہذا اس موضوع پربہت گہری نظررکھنی چاہیے اوراس کی وضاحت کے لیے بھی مخصوص مہارت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ ایسےافراد کو قرآنی موضوعات میں کام کرنا چاہیے کہ جو اس میدان کے ماہراوراسپیشلسٹ ہوں اورانتہائی دقت کےساتھ قرآن کریم کا ترجمہ کریں۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نےآخرمیں صہیونیوں کے تخریبی کردارکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام خمینی نےصہیونیوں کی خبیث حقیقت کوبرملا کیا تھا تاکہ سب لوگ اس جعلی حکومت کی حقیقت سےآگاہ ہوجائیں۔

 

Read 1385 times