علاقے کے بعض ممالک خطیر رقم خرچ کر کے مسلمانوں کے مابین خونریزی کو فروغ دے رہے ہیں

Rate this item
(0 votes)
علاقے کے بعض ممالک خطیر رقم خرچ کر کے مسلمانوں کے مابین خونریزی کو فروغ دے رہے ہیں

آیت اللہ حسین نوری ہمدانی نے کہا: مشرق وسطیٰ کے بعض ممالک صہیونی حکومت کی سلامتی کے ہدف کے پیش نظر خطے میں خطیر رقم خرچ کرکے مسلمانوں کے مابین جنگ و خونریزی کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ اسرائیل پرسکون ہوں۔

آیت اللہ حسین نوری ہمدانی نے اسلام اور انقلاب میں مساجد کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: معصومین علیہم السلام کے فرمودات کے مطابق، تمام رہائشی علاقوں میں 3 ارکانوں کا ہونا لازمی ہے جن میں سب سے پہلا عالم یا فقیہ کی موجودگی ہے اس لئے فقہا کی تعداد کو بڑھانا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ایک ماہر اور بااعتماد طبیب، خیراندیش اور قدرتمند منتظم رہائشی علاقوں کے دوسرے رکن ہیں جن کا ایک معاشرے میں موجود رہنا ضروری ہوتا ہے۔

حوزہ علمیہ کے جید عالم دین کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے بعض ممالک صہیونی حکومت کی سلامتی کو ہدف بناتے ہوئے خطے میں خطیر رقم خرچ کرکے مسلمانوں کے مابین جنگ و خونریزی کو فروغ دے رہے ہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ یہ ممالک یہ سب کچھ اسرائیلیوں کو سکون دلانے کے لئے کر رہے ہیں۔

 

Read 1257 times