موجودہ دور میں تفرقہ بازی سے نجات حاصل کرنا ناگزیر ہوچکا ہے

Rate this item
(0 votes)
موجودہ دور میں تفرقہ بازی سے نجات حاصل کرنا ناگزیر ہوچکا ہے

پاکستان کی معروف مذہبی جماعت جماعۃ الدعوۃ کراچی کے مسؤل ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ مسلم ملکوں میں انتشار کے پیچھے عالمی قوتوں کی ناپاک سازشیں کار فرما ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں منعقدہ ایک تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے کہا کہ ذاتی پسند اور مفادات کی بنیاد پر گروہ بندی عالم اسلام کے لئے نقصان دہ ہے، موجودہ دور میں تفرقہ بازی سے نجات حاصل کرنا ناگزیر ہوچکا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ تفرقہ بازی اور ذاتی مفادات کے لئے جدوجہد مسلمانوں کے لیے نقصان دہ ہے، اسلام دشمن قوتیں غلبہ اسلام کی تحریکوں کو روندنا چاہتی ہیں، دشمنوں کی رکاوٹوں کے باوجود اللہ نے پہلے سے بڑھ کر مسلمانوں کو راستے دیئے، معاشرے میں مثبت تبدیلی دعوت و خدمت کے ذریعے ممکن ہے۔

ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے کہا کہ کارکنان اللہ کے عطا کردہ انعامات پر شکر ادا کرتے ہوئے دعوت و خدمت کا دائرہ مزید وسیع کریں۔ ذاتی پسند اور مفادات کی بنیاد پر گروہ بندی عالم اسلام کے لئے نقصان دہ ہے، موجودہ دور میں تفرقہ بازی سے نجات حاصل کرنا ناگزیر ہوچکا ہے، صرف رضائے الٰہی کی خاطر جدوجہد کرنا ہر دور میں مسلمانوں کا لائحہ عمل رہا ہے۔

 

Read 1435 times