ہندوستان میں ٹرین حادثہ 32 جاں بحق 100 زخمی

Rate this item
(0 votes)
ہندوستان میں ٹرین حادثہ 32 جاں بحق 100 زخمی

رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں ٹرین کا انجن اور آٹھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں کل رات اس ملک کےوقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے ہیرا کھنڈ ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی جس کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستان میں ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں اب تک 32 افراد جاں بحق اور100 سے زائد ہوئے زخمی جن کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ حادثہ مشرقی علاقے آندھرا پردیش میں پیش آیا۔

 

Read 1507 times