امریکی جنگ عالم اسلام کے خلاف

Rate this item
(0 votes)
امریکی جنگ عالم اسلام کے خلاف

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چاہئے کہ اسلام کے خلاف بے جا پروپگنڈہ نہ کرے

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات سے ثابت ہوگیاہے کہ امریکی جنگ عالم اسلام کے خلاف تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و آشتی کی دعوت دیتا ہے اور ہر قسم کے غیر اخلاقی اور غیر انسانی کام سے دوررہنے کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسزنے چھرے والی بندوقوں سے فائر کرکے سینکڑوں کشمیریوں کی بینائی چھینی۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا حوصلہ آج بھی نہیں ٹوٹا بلکہ مزید بڑھ گیا ہے۔

 

 

Read 1508 times