جماعت اسلامی: ایران کا اسلامی انقلاب ساری دنیا کیلئے روشن مثال

Rate this item
(0 votes)
جماعت اسلامی: ایران کا اسلامی انقلاب ساری دنیا کیلئے روشن مثال

 

جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب ساری دنیا کیلئے روشن مثال ہے

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما اسداللہ بھٹو نے کراچی میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے حقیقی معنوں میں اسلامی انقلاب برپا کیا۔ انہوں نے عالم اسلام کو جس اتحاد و یگانگت کا درس دیا اس کے ثمرات رہتی دنیا تک  باقی رہیں گے۔

اسداللہ بھٹو نے کہا کہ یہ خالص اسلامی انقلاب تھا جس کیلئے حضرت امام خمینی (رح) نے جدوجہد کی۔انہوں نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب ساری دنیا کیلئے روشن مثال ہے۔

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ جب تک دنیا قائم ہے امام خمینی (رح) کی فکر بھی قائم رہے گی اور ایران کا اسلامی انقلاب بھی قائم رہے گا۔

 

Read 1531 times