ایران نے کیا ایس - 300 میزائیل کا کامیاب تجربہ

Rate this item
(0 votes)
ایران نے کیا ایس - 300 میزائیل کا کامیاب تجربہ

 ایس-300 میزائل سسٹم کا ایران کے وسطی علاقے میں کامیاب تجربہ کرنے کے بعد اس کو آپریشنل بنادیا گیا اور دیگر ایئر ڈیفنس سسٹم کے ساتھ شامل کر لیا گیا ہے۔

ایس-300 میزائل سسٹم کے تجربے کے دوران جو ہفتے کو اس کی کارکردگی کا اندازہ لگانے کے لئے انجام پایا، کئی نشانوں منجملہ بیلسٹیک میزائل اور ڈرون طیاروں کا پیچھا کرکے انہیں تباہ کیا گیا۔

خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے سربراہ بریگیڈیر فرزاد اسماعیلی نے ہفتے کو نامہ نگار سے گفتگو میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایس تھری ہینڈرڈ میزائل سسٹم ایران کا حق تھا اوراس نے یہ حق حاصل کیا کہا کہ ایس تھری ہینڈرڈ میزائل سسٹم بھی آج ایران کے تیار کردہ مرصاد اور تلاش جیسے طاقتور میزائل سسٹم کے ساتھ ہر طرح کی کارروائی کے لئے  تیار ہے۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دشمن کی رجز خوانیوں کا جواب میدان جنگ میں دیا جائے گا کہا کہ ایس تھری ہینڈرڈ میزائل سسٹم کا تجربہ خود ایرانی ماہرین نے ممکنہ خطرات اور منصوبوں کے تحت انجام دیا ہے اور آئندہ بھی کوئی دوسرا شخص اس سسٹم کو آپریشنل کرنے میں دخیل نہیں ہوگا۔

بریگیڈیر فرزاد اسماعیلی نے کہا کہ ایران کا بنایا ہوا ایس-300 بھی جلد ہی باور- 373 کے نام سے ٹیسٹ کیا جائے گا - ان کا کہنا تھا کہ ایران میں تیار کیا جانے والا ایس تھری ہینڈرڈ میزائل سسٹم ایرانی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیا جارہا ہے جو روسی ایس تھری ہینڈرڈ سے بھی زیاد ترقی یافتہ سسٹم ہے۔

Read 1533 times