صومالیہ میں قحط کے باعث گزشتہ 48 گھنٹوں میں 110 افراد ہلاک

Rate this item
(0 votes)
صومالیہ میں قحط کے باعث گزشتہ 48 گھنٹوں میں 110 افراد ہلاک

رپورٹ کے مطابق صومالیہ میں شدید خشک سالی اور قحط کے باعث گزشتہ 48 گھنٹوں میں 110 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صومالیہ کے وزیر اعظم حسن علی کھائرے نے مرنے والے افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شدید خشک سالی کے باعث لاکھوں لوگوں کی زندگی خطرے سے دوچار ہے۔صومالیہ کی حکومت نے گزشتہ ماہ 28 فروری کو خشک سالی کو قومی آفت قرار دیا تھا، جس کے بعد پہلی بار حکومت نے سرکاری سطح پر خشک سالی کے باعث ہلاکتوں کی تصدیق کی۔اطلاعات کے مطابق خشک سالی کی قومی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم حسن علی کھائرے نے بتایا کہ قحط سے مرنے والے تمام افراد کا تعلق ملک کے جنوب مغربی علاقے سے ہے۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق افریقہ کے اس خطے کے 50 لاکھ افراد کو مدد کی ضرورت ہے، جہاں شدید قحط کا اندیشہ موجود ہے۔

 

Read 1431 times