آیت اللہ مکارم شیرازی: نماز اول وقت میں ادا کریں

Rate this item
(0 votes)
آیت اللہ مکارم شیرازی: نماز اول وقت میں ادا کریں

رپورٹ کے مطابق آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے  شہر قم میں پرائمری سکول ھاجر کے طلبا سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا اہم مسائل میں سے ایک کہ جس کی طرف لوگوں کو توجہ دینی چاہئے وہ امربالمعروف اور نہی عن المنکر ہے۔

انہوں نے مزید کہا امربالمعروف و نہی عن المنکر میں احترام کی رعایت ہونی چاہئے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا طلباء کو میری نصیحت یہ ہے کہ نماز اول وقت میں ادا کرنے کو فراموش نہ کریں کیونکہ اول وقت میں نماز ادا کرنے کی تاثیر بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا میری دوسری نصیحت یہ ہے کہ ناپاک اور گناہوں سے آلودہ محافل میں شرکت نہ کریں کیونکہ گناہوں سے آلودہ محافل میں شرکت سے انسان مشکلات میں گرفتار ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا جس قدر ممکن ہے دوسروں کی مدد کریں خدا کو یاد کرو اور قرآن کریم کی تلاوت کرو کیونکہ اس کے آپ پر بہت مثبت آثار مرتب ہوں گے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے طلباء کو خطاب کرتے ہوئے کہا آپ کے والدین اور اساتذہ کے آپ کی گردن پر بہت زیادہ حق ہیں۔

 

Read 1348 times