پیغمبراسلام(ص) اور اہلبیت (ع) کی شان میں گستاخی کرنے والے دہشتگرد ہیں

Rate this item
(0 votes)
پیغمبراسلام(ص) اور اہلبیت (ع) کی شان میں گستاخی کرنے والے دہشتگرد ہیں

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں کونسل کے تھنک ٹینک کے سہ ماہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخیاں روکنے کیلئے ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پیغمبراسلام(ص) اوراہلبیت (ع) کی شان میں گستاخی کرنے والے اصل دہشتگرد ہیں اور انھیں سزا ملنی چاہئیے انہوں نے کہا کہ اگرحکمرانوں کے خلاف کوئی بات کی جاتی ہے تو انھیں راتوں رات پابند سلاسل کیا جاتا ہے جبکہ رسول خدا (ص) اوراہلبیت (ع) کے خلاف بات کرنے اور گستاخی کرنے والوں کےخلاف کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ۔

انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ سوشل میڈیا پر گستاخیاں کرکے پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی سازشیں ہو رہی ہیں.

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حکمران پاکستان کو لادین ریاست بنانا چاہتے ہیں جو کبھی ممکن نہیں ہو سکتا،

انہوں نے کہا کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنیوالوں کیخلاف کارروائی نہ ہونا المیہ ہے، مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن رسول خدا، اہلبیت اورقرآن مجید کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتے۔

 

Read 1385 times