قطر ؛ اسلامی سکوں کی شاندار نمائش

Rate this item
(0 votes)
قطر ؛ اسلامی سکوں کی شاندار نمائش

قطر گذشتہ سو سال میں ایک لاکھ نادر اسلامی سکے مختلف ممالک سے خریداری کرچکا ہے جنمیں سے بہت سے سکے نایاب اور انتہائی قیمتی ہیں اور پہلی بار ان سکوں کی نمایش منعقد کی جارہی ہے۔

قطرمیں آثار قدیمہ اورسکوں کے ماہر ڈاکٹر «آلیان بارون» کا کہنا ہے : نمایش بہت خوبصورت اور بے مثال ہے کیونکہ ان سکوں کی اہمیت کا اندازہ لگانا مشکل ہے جو اسلامی دنیا کی میراث ہے۔

اس نمایش میں رسول اکرم(ص) کے دور سے متعلق چھ سونے کے سکے موجود ہیں جنپر قرآنی آیات درج ہیں جس سے اسلامی اور عرب دنیا کی تاریخ و تمدن کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

ھجرت پیغمبر کے بعد روم شہنشاہی دور کے سکوں کی بڑی تعداد اس نمایش میں موجود ہے ۔ نمایش میں داخلہ فری ہوگا اور تمام خواہشمند شرکت کرسکتے ہیں ۔

 

Read 1323 times