امریکہ نے افغانستان میں داعش کے ٹھکانے تباہ کرنے کیلئے سب سے بڑا نان نیو کلیئر بم گرادیا: پینٹاگون کی تصدیق

Rate this item
(0 votes)
امریکہ نے افغانستان میں داعش کے ٹھکانے تباہ کرنے کیلئے سب سے بڑا نان نیو کلیئر بم گرادیا: پینٹاگون کی تصدیق

ڈیلی پاکستان کے مطابق امریکہ نے ایٹم بم کے بعد دنیا کا سب سے خطرناک ترین سمجھا جانے والا نان نیوکلیئر بم افغانستان میں چلا دیا۔ یہ بم 21 ہزار پاﺅنڈ وزنی ہے جس کا نام ” سب بموں کا باپ" ہے۔امریکا نے تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس نے پاکستانی سرحد کے قریب افغان صوبے بنگر ہار میں سب سے بڑا نان نیوکلیئر بم گرایا ہے جو پہلی مرتبہ استعمال کیا گیا ہے ۔امریکی صدر نے کامیاب بم حملے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کمانڈر کو داعش پر حملوں کا مکمل اختیار دیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا کا ایم سی ون تھرٹی طیارہ یہ بم لے کر روانہ ہوا اور افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق شام 7بج کر 32منٹ پر یہ بم ننگرہار کے علاقے آچین میں گرا دیا جہاں امریکا کے مطابق داعش خراسان کے زیر زمین ٹھکانے موجود ہیں۔امریکا نے اس مقصد کے لیے ایک جی بی یو43بم استعمال کیا۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے مطابق مسلمانوں کا دوست ٹرمپ نے اس چھوٹے ایٹم بم کو مسلمانوں پر ہی تجربہ کردیا ہے اور زرایع کے مطابق بھاری ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

 

Read 1348 times