باکو؛ مساجد گرانے کے خلاف مظاہرے

Rate this item
(0 votes)
باکو؛ مساجد گرانے کے خلاف مظاہرے

نیوز کے مطابق آذربایجان میں مختلف تاریخی مساجد کو گرانے کا سلسلہ جاری ہے

باکو شہر کے «سُوِتیسکی» (نریمان نریمان‌اف) علاقے میں واقع پرانی مسجد «حاج عبدالرحیم بیک» کو مرکزی شاہراہ میں رکاوٹ قرار دیکر شہید کردیا گیا ہے۔

باکو شہر کے حکام کے مطابق گذشتہ روز بھی تاریخی مسجد «حاج جواد» کو گرانے کا پروگرام بنایا گیا تھا تاہم مسجد میں جوانوں کے اعتکاف اور شدید عوامی احتجاج کے باعث یہ کام انجام نہ پاسکا اور عارضی طور پر پروگرام کو موخر کردیا گیا ہے۔

آذربایجان میں اسلامی پارٹی نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔

آذربایجان کی علما کونسل نے بھی ایک بیان میں حکومتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی عقاید اور اقدار کے خلاف اقدامات ملکی مفادات اور ہم آہنگی کے لیے خطرناک ہیں اور مسجد جو خدا کا گھر اور عبادت خانہ ہے اس کے خلاف اقدامات کا سلسلہ روکا جائے ۔

 

Read 1362 times