ایران میں سیلاب سےجانی نقصانات پرپاکستان کی تعزیت

Rate this item
(0 votes)
ایران میں سیلاب سےجانی نقصانات پرپاکستان کی تعزیت

حکومت پاکستان نے ایران کے شمال مغربی صوبوں سیلاب سے جانوں کے ضیاع پر اپنی تعزیت اور متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفيس زكريا نے ايران كے مشرقی اورمغربی آذربائيجان، كردستان اور زنجان كے علاقوں ميں سيلاب سے قیمتی جانوں كی ضياع پر دكھ اورغم كا اظہار كرتے ہوئے زخميوں كی صحت يابی كے لئے دعا كی۔.

نفيس زكريا نے پاكستانی قوم اور حكومت كی جانب سے ايران كے مختلف علاقوں ميں طوفانی بارش اور شديد سيلاب سے ہونے والی جانی نقصان پر ايران كی قوم اورحكومت كو تعزيت پیش کی.

انہوں نے اس قدرتی آفت كے نتيجے ميں لاپتہ افراد كی جلد اور باحفاظت بازيابی كي دعا كی.

واضح رہے كہ ايران كے شمال مغربی علاقوں بالخصوص مشرقی آذربائيجان كے ضلع عجب شير ميں سيلاب كے باعث اب تک 40 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہيں

 

Read 1429 times