ہمارا معاشرہ شدت پسندی کا شکار ہوچکا ہے۔ سربراہ جماعت اسلامی

Rate this item
(0 votes)
ہمارا معاشرہ شدت پسندی کا شکار ہوچکا ہے۔ سربراہ جماعت اسلامی

 سینیٹر سراج الحق نے معاشرے کو شدت پسندی کی سمت گامزن قرار دیتے ہویے کہا کہ مشال کے قتل کا واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا معاشرہ اب جذباتی اورغیرمتوازن ہوگیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ہمیشہ لوگ قانون کو ہاتھ میں لے لیتے ہیں،اگرکوئی شخص مجرم بھی ہوتو اسے قتل کرنے کا حق کسی کو بھی حاصل نہیں ہے۔مہذب ریاست وہی ہوتی ہے جہاں قانون کی بالادستی ہو،کم سےکم مدت میں اس واقعے کا نتیجہ سامنے آنا چاہیے۔

 

Read 1531 times