پاكستان اور ايران كے برادرانہ تعلقات

Rate this item
(0 votes)
پاكستان اور ايران كے برادرانہ تعلقات

پاكستان كی قومی اسمبلی كے اسپيكر نے کہا ہے کہ پاكستان اور ايران كے مابین برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔

پاكستان كی قومی اسمبلی كے اسپيكر سردار اياز صادق نےايران كے پانچ روزہ دورے كے موقع پر پاكستان كے ايران كے ساتھ برادرانہ تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ دونوں ممالک كے درميان تعلقات كی مزيد مضبوطی كے لئے نئی بنياد ركھنے جارہے ہيں.

سردار اياز صادق نےايران كو خطے كا اہم ملک اور پاكستان كے قريبی دوست اور پڑوسی ملک قرار ديتے ہوئے کہاكہ خطے اور دنيا كی تجارتی اور سياسی صورتحال كے تناظر ميں پاک،ايران تعلقات كو مزيد فروغ دينے كی ضرورت ہے بالخصوص سياسی اور اقتصادی تعاون كی توسيع ناگزير ہے.

انہوں نے كہا كہ پاكستان پارليمانی وفد كے دورہ ايران سے دوطرفہ تعلقات كو مزيد مضبوط بالخصوص پارليمانی تعاون كو فروغ دينے ميں مدد ملے گی.

واضح رہے کہ پاكستان کے اسپيكر اپنے دورہ ایران كے دوران اپنےايرانی ہم منصب علی لاريجانی اور وزير خارجہ محمد جواد ظريف سميت اعلی حكام كے ساتھ دوطرفہ تعلقات بشمول علاقائی اور بين الاقوامی حاليہ تبديلیوں پر بات چيت كريں گے.

 

 

Read 1360 times