پاکستان میں بعثت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کےموقع پرمساجد میں عبادات، نوافل اور خصوصی دعاوٴں کا اہتمام

Rate this item
(0 votes)
پاکستان میں بعثت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کےموقع پرمساجد میں عبادات، نوافل اور خصوصی دعاوٴں کا اہتمام

رپورٹ کے مطابق شب بعثت کی مناسبت سے پاکستان میں مساجد کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا اور شاندار طریقے سے چراغاں کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ملک بھر کی مساجد میں نعتیہ کلام پیش کئے گئے اورشاعروں نے شب بعثت کی مناسبت سے اپنے کلام پیش کئے جبکہ علمائے کرام نے فلسفہ بعثت اور معراج پر روشنی ڈالی ۔

شب بعثت کے موقع پر خصوصی دعاؤں کی روح پرور محافل کا اہتمام بھی کیا گیا اور امت مسلمہ کی بھلائی، خوشحالی، سلامتی اور اتحاد کے لیے دعائیں کی گئیں۔

شب بعثت رحمتوں اور نعمتوں کی رات ہے۔ مسلمانان عالم اس رات کو اس کی خصوصی اہمیت کے پیش نظر دعاوں اور مناجات کے ذریعے خدا کی قربت سے فیض یاب ہوتے ہیں۔

 

Read 1433 times