رہبر معظم کی معاشی مسائل کو حل کرنے کے لئے اندرونی وسائل سے استفادہ اور اغیارپر اعتماد نہ کرنے کی تاکید

Rate this item
(0 votes)
رہبر معظم کی معاشی مسائل کو حل کرنے کے لئے اندرونی وسائل سے استفادہ اور اغیارپر اعتماد نہ کرنے کی تاکید

رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت کے مبارک موقع پر ملک کے اعلی عہدیداروں، عوام کے مختلف طبقات اور اسلامی ممالک کے سفراء سے ملاقات میں فرمایا: صدارتی امیدواروں کو چاہیے کہ وہ عوام سے یہ وعدہ کریں گے کہ وہ ملک کی معاشی اور اقتصادی مشکلات دور کرنے کے لئے ملک کے اندرونی وسائل سے استفادہ ور اغیار پر اعتماد نہیں کریں گے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عید بعثت کی مناسبت سے ایرانی عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایسے دور میں مبعوث ہوئے جو جہالت ، ظلمت اور تاریکی میں ڈوبا ہوا تھا اور اس دور میں پیغمبر اسلام نے ظالم طاقتوں کامقابلہ کرکے انھیں اسلامی نظام اور اسلامی حکومت کی طرف دعوت دی ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلام کو ظالم مخالف اورطاقتور دین قراردیتے ہوئےفرمایا: امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کی اسلام کے ساتھ دشمنی کی اصل وجہ یہی ہے کہ اسلام ظالم اور ظلم کو کبھی برداشت نہیں کرسکتا اور اسی وجہ سے امریکہ اور اس کے اتحادی آج اسلام اور اسلامی نظام کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران میں مختلف انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی نظام میں انتخابات میں عوام کی شرکت ان کی طاقت و قوت کا مظہر اور ان کے اسلامی وظائف میں شامل ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کے گذشتہ اور موجود حکام کی ایرانی عوام کے خلاف دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ نے انقلاب اسلامی پر ضرب وارد کرنے کے لئے ہمیشہ کوشش کی اور جو کچھ امریکہ کرسکتا تھا وہ اس نے کیا اور ایرانی قوم نے ہر دور میں امریکہ کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور اس کے بعد بھی ایرانی قوم امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کو ناکام بنا دے گی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دشمنوں کے مقابلے میں ایرانی قوم کے باہمی اتحاد و یکجہتی پر تاکید کرتے ہوئےفرمایا: صدارتی امیدواروں کو ملک کی اقتصادی اور معاشی مشکلات حل کرنے کے سلسلے میں اغیار پر نظر نہیں رکھنی چاہیے بلکہ انھیں ملک کے اندر موجود وسائل سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے اور دشمن کی پالیسیوں کو ناکام بنانے کے لئے معاشی اور اقتصادی میدان میں استقلال بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

 

Read 1464 times