فلسطینی قیدی کا دنیا کے پارلیمنٹوں کے نام درمندانہ خط

Rate this item
(0 votes)
فلسطینی قیدی کا دنیا کے پارلیمنٹوں کے نام درمندانہ خط

 

اطلاع رساں ادارے غزه الان کے مطابق فلسطینی قیدی اور فتح تحریک کے رکن «مروان البرغوثی» نے جیل سے دنیا کے پارلیمانی لیڈورں کے نام خط لکھا ہے جسمیں اسرائیلی مظالم کے خلاف مدد کی درخواست کی گیی ہے۔

برغوثی نے مختلف پارلیمانی لیڈروں کے علاوہ یورپی پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کے اداروں کے نام یہ خط جاری کیا ہے جسمیں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی حالت زار اور بھوک ہڑتال کے حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مروان البرغوثی کی قیادت میں ایک ہزار پانچ سو فلسطینی قیدیوں نے سترہ اپریل سے «آزادی اور کرامت» کے نعرے کے ساتھ بھوک ہڑتال ک اعلان کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں اور جیل حکام کے مذاکرات اور مطالبات نہ ماننے کے بعد سے بھوک ہڑتال اور احتجاج شروع کیا گیا ہے۔

 

Read 1387 times