لندن میں نادر قرآنی نسخہ « بلیوقرآن » فروخت کے لیے پیش

Rate this item
(0 votes)
لندن میں نادر قرآنی نسخہ « بلیوقرآن » فروخت کے لیے پیش

خبررساں ادارے «المصریون» کے مطابق بلیوکھال پر خط کوفی میں تحریر شدہ قرآن آیات جو سونے کے پانی سے کشیدہ اور مزین کیا گیا ہے فروخت کے لیے فن اس صفحے کو پیش کیا جارہا ہے۔

قرآن مجید کے اس خوبصورت فن پارے کی قیمت کا تخمینہ ۱۲۸ سے ۱۹۲ هزار ڈالر لگایا جاتا ہے اور کل بروز جمعرات اسکو نیلامی کے لیے پیش کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔

اس صفحے پر سوره «آل عمران» کی خطاطی کی گیی ہے۔

«المصحف الأزرق»(بلیو قرآن) جسکو خوبصورت ترین نادر نسخوں میں قرار دیا جاتا ہے چوتھی صدی ہجری سے متعلق ہے جسکو تیونس کے شہر«قیروان» سے دریافت کیا گیا تھا۔

«کریسٹیز» فن کی دنیا میں ایک نامور ثقافتی ادارہ سمجھا جاتا ہے جسکا مرکزی دفتر نیویارک اور ایک لندن میں واقع ہے۔

 

Read 1514 times