رہبر انقلاب اسلامی نے حسینیہ امام خمینی(رہ) میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا

Rate this item
(0 votes)
رہبر انقلاب اسلامی نے حسینیہ امام خمینی(رہ) میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا

امام خامنہ ای نے اس بیان کیساتھ کہ عوام دقت اور شناخت کیساتھ انتخابات میں بھرپور شرکت کریں، تاکید فرمائی: "صدارتی انتخابات نہایت اہم ہیں۔"

رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بارہویں صدارتی اور پانچویں بلدیاتی انتخابات میں شرکت کرنے کیلئے تہران کے امام بارگاہ امام خمینی رہ تشریف لائے۔

امام خامنہ ای نے انتخابات میں شرکت کرنے کے بعد فرمایا: سب سے پہلے خداوند متعال کا شکرگزار ہوں کہ عوام انتخابات میں بھرپور شرکت کررہے ہیں اور یہ ہمارے لئے ایک بہت بڑی نعمت ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ خدا کا شکر ہے کہ عوام بھی اللہ کے شکر گزار ہیں کیونکہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ وہ انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

امام خامنہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ میرا مشورہ ہے کہ عوام ہرممکن انتخابات میں شرکت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام جتنا جلدی ہوسکے پولنگ اسٹیشنز پر حاضری دیں کیونکہ کارخیر کو جتنا جلدی ممکن ہو، انجام دینا چاہئے اور اس میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہئے اور ہم معتقد ہیں کہ صدارتی انتخابات نہایت اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تقدیر اور قسمت کا فیصلہ عوام کے ہاتھوں میں ہے جو قوہ مجریہ کے سربراہ کا انتخاب کرتے ہیں، عوام کو اس امر کی جانب متوجہ ہونا چاہئے۔

 امام خامنہ ای نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے فرمایا: بلدیاتی انتخابات بھی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ وہ افراد جو ان انتخابات میں منتخب ہوتے ہیں، شہریوں اور دیہاتیوں کے مسائل اور خدمات ان ہی کے اختیار میں ہیں۔

امام خامنہ ای نے اس بیان کیساتھ کہ عوام شناخت کیساتھ انتخابات میں شرکت کریں، تاکید فرمائی: "ریڈیو ٹیلی ویژن کے مسئولین کا بھی شکرگزار ہوں جو زحمتیں اٹھا رہے ہیں اور صحافیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو خبررسانی کا اہم کردار رہے ہیں۔

 

Read 1354 times