ملایشیاء؛ «ساعت قرآن» کے نام سے پروگرام کا اہتمام

Rate this item
(0 votes)
ملایشیاء؛ «ساعت قرآن» کے نام سے پروگرام کا اہتمام


 

پوتراجایا کی امام زین العابدین مسجد میں پروگرام کو دس میڈیا چینلز نشر کریں گے

ساعت قرآن کے نام سے مہم چلانے کا مقصد مسلمانوں میں قرآن خوانی کو فروغ دینا بتایا جاتا ہے.

اس مہم میں میڈیا متعلقہ اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کررہا ہے

ساعت قرآن پروگرام کو گذشتہ سال ۸۷ ملین افراد نے دیکھا جسکو بڑی کامیابی قرار دیا جاسکتا ہے.

مذکورہ مہم تین شعبوں «میرے قرآنی لمحات»، «ملایشیا کا قرآن ٹایم» اور «دنیا کا قرآنی ٹایم» میں قرآن سیکھنے اور پڑھنے کی تاکید کی جاتی ہے۔

میرے قرآن لمحات میں قرآن پڑھنے ، ملایشیاء کے قرآن ٹایم میں ملک کے عوام کو قرآن کا مطالعہ کرنے اور دنیا کے قرآنی ٹایم میں عرفہ کے دن پوری دنیا کوبیک وقت قرآن کی تلاوت کرنے کا پیغام دیا جاتا ہے۔

 

Read 1464 times