صیہونی بستیوں کی تعمیر، تل ابیب انتظامیہ کا اعتراف

Rate this item
(0 votes)
صیہونی بستیوں کی تعمیر، تل ابیب انتظامیہ کا اعتراف

صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل اس وقت جس تیزی کے ساتھ بستیاں تعمیر کررہا ہے اس کی مثال انیس سو بانوے کے بعد سے نہیں ملتی۔

صیہونی حکومت کے وزیر جنگ آویگدور لیبرمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے رواں مہینے میں صیہونیوں کے لئے تین ہزارچھے سو اکیاون مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ جن میں سے چھے سو اکہتر مکانات فوری طور پر تیار کئے جائیں گے۔
صیہونی حکومت کے وزیرجنگ نے کہا کہ اسرائیل نے یکم جنوری سے اب تک آٹھ ہزار تین سو پینتالیس مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔
لیبرمن نے کہا کہ تل ابیب انتظامیہ اس بات کو سب سے بہتر سمجھتی ہے کہ صیہونی بستیوں کی تعمیر کے تعلق سے اس پر عالمی اداروں کتنا زیادہ ہے۔

 

Read 1372 times