امریکہ پر اعتماد نہ کیا جائے: رہبر انقلاب اسلامی

Rate this item
(0 votes)
امریکہ پر اعتماد نہ کیا جائے: رہبر انقلاب اسلامی

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے تہران میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کی رہبر انقلاب اسلامی کے ساتھ ملاقات کےموقع پر عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری اور ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری بھی موجود تھے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے داعش کے خلاف جنگ میں عراق کی سیاسی اور مذہبی قوتوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو قابل تعریف قرار دیا۔
 آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عراق کے اتحاد اور ارضی سالمیت کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ امریکہ کے مقابلے میں انتہائی ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکہ پر کسی صورت اعتماد نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ امریکہ اور اس کے حواری، عراق کی خود مختاری، تشخص اور ارضی سالمیت کے مخالف ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ پر ہرگز اعتماد نہ کیا جائے کیونکہ وہ اپنے وار کے لیے مناسب موقع کی تلاش میں ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے عراق  میں اختلافات اور دھڑے بندیوں کو امریکہ کے لیے وار کرنے  کا مناسب موقع قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ امریکہ کو اس کا موقع فراہم نہ کیا جائے۔ حتی تربیت اور دیگر بہانوں سے بھی امریکی فوجیوں کی آمد کی روک تھام کی جائے۔
 آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ امریکہ اور خطے میں اس کے پٹھو ممالک داعش کی بیخ کنی نہیں چاہتے۔ کیونکہ داعش ان کی حمایت اور پیسے سے قائم ہوئی ہے۔ وہ داعش کو اپنی مٹھی میں رکھ کر عراق میں اسے باقی رکھنا چاہتے ہیں۔    

Read 1367 times