صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد کرنا پورے عالم اسلام پر واحب ہے

Rate this item
(0 votes)
صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد کرنا پورے عالم اسلام پر واحب ہے

اسلامی ممالک کے سفیروں، عوام اور ملک کے اعلی عہدے داروں سے رہبر انقلاب کی ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مختلف ایرانی حکام، مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے عوام اور تہران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفیروں سے اپنے خطاب میں عید سعید فطر کی مبارک باد دیتے ہوئے صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد سے بعض اسلامی ملکوں کےگریز پر تنقید کی اور فرائض کی انجام دہی میں ایرانی قوم کو ہوشیار و بیدار قرار دیا اور فرمایا کہ عالم اسلام کو اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے اور بیشتر مسلم اقوام میں ہمدلی پائی جاتی ہے اور یہ حکومتیں ہیں جنھیں چاہئے کہ اپنے فرائض پر عمل کریں۔رہبر انقلاب اسلامی نے عالمی یوم القدس اور اس دن کی ریلیوں میں فلسطینی قوم کے دفاع سے متعلق ایرانی عوام کی عظیم و بھرپور شرکت کو اسلامی اتحاد کا ایک قابل فخر نمونہ قرار دیا اور فرمایا کہ اسلامی اتحاد کے معنی ہی یہ ہیں جو ایران کے روزے دار شیعہ مسلمان اتنی شان و عظمت کے ساتھ سڑکوں پر آتے ہیں اور فلسطینیوں سے، جو کہ سنی مسلمان ہیں، ہمدلی و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔رہبر انقلاب اسلامی نے مسئلہ فلسطین کو دبانے اور اسے فراموش کئے جانے کو ایک بڑا خطرہ قرار دیا اور فرمایا کہ تفرقے سے پرہیز کے ساتھ اتحاد و یکجہتی، مسلمانوں کے مفاد میں ہے اور عالم اسلام کے اولین مسئلے کی حیثیت سے مسئلہ فلسطین میں سب ایک ساتھ مل کر اسے دبائے جانے اور یا اسے فراموش کئے جانے کی روک تھام کریں۔آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اختلاف و تفرقے کو اہم ترین مسئلہ اور عالم اسلام کے پیکر پر کاری ضرب اور گہرے زخم سے تعبیر کیا اور یمن، شام، عراق اور شمالی افریقہ جیسے دنیائے اسلام کے مختلف علاقوں میں خونریز جھڑپوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ اسلامی ملکوں کی ایک دوسرے سے قربت اور اسی طرح ایک دوسرے کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز، حکمت الہی کے عین مطابق اور تمام اسلام ملکوں کے مفاد میں ہے۔

 

Read 1266 times