مسلم ممالک یمن، بحرین اور کشمیر کے عوام کی کھل کر حمایت کریں

Rate this item
(0 votes)
مسلم ممالک یمن، بحرین اور کشمیر کے عوام کی کھل کر حمایت کریں

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سيد علی خامنہ ای مصلائے امام خمينی (رح) ميں عيدالفطر كے عظيم اجتماع ميں نمازيوں سے خطاب كرتے ہوئے فرمايا كہ تمام اسلامی ممالک كو واضح طور پر يمن كے مظلوم عوام كی حمايت كرنی چاہيے اور ان ظالموں اور ستمگروں سے جنہوں نے ماہ مبارک رمضان میں بھی مظلوم عوام کے خلاف جارحیت کی ان سے بیزاری کا اعلان کرنا چاہئیے۔

آپ نے فرمایا کہ ایرانی قوم یمن، بحرین اور کشمیر کے عوام کی حمایت کرنے کے لئےعالم اسلام کی اس عظیم تحریک میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے ۔

حضرت آيت اللہ العظمی سيد علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دشمنوں اور جارحین کے خلاف اپنے موقف کا واضح طور پر اعلان کرتا ہے اور عالم اسلام خاص طور سے علماء اور روشن فکر شخصیات کو بھی ایسا ہی کرنا چاہئیے حتی کہ اگر استکبار اس سے ناراض ہی کیوں نہ ہو۔

قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا كہ ايران کی بہادر قوم نے  سخت گرمی کے باوجود يوم القدس كی ريليوں ميں اپنی ولولہ انگيز اورعظيم شرکت كے ساتھ ايک نئی تاريخ رقم كی اور يہ سب اسلامی جمہوريہ ايران كے لئے ايک بڑی كاميابی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انتخابات میں عوام کی عظیم شرکت اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی كی جانب سے شام ميں دہشت گردوں كے خلاف ميزائلی كارروائی كا ذکر كرتے ہوئے اسے ایرانی قوم کے لئے سرافرازی سے تعبیر کیا۔

Read 1328 times