متحدہ مسلم بلاک کی تشکیل ناگزیر

Rate this item
(0 votes)
متحدہ مسلم بلاک کی تشکیل ناگزیر

 

جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے لاہور میں کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی مداخلت فساد کی اصل جڑ ہے۔

جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم کفر متحد اور عالم اسلام منتشر ہے، عالمی سطح پر متحدہ مسلم بلاک کی تشکیل ناگزیر ہو چکی ہے، مسلم ممالک مشترکہ کرنسی کا اجرا کریں اور اسلامی اقوام متحدہ قائم کریں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ مسلم ممالک کے وسائل پر قبضہ کر رہا ہے، امریکی سامراج کی پالیسیاں دنیا میں بدامنی کا سبب ہیں، امریکہ کی اسلحہ ساز کمپنیاں دنیا میں امن قائم نہیں ہونے دیتیں۔

صاحبزادہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ سیاست میں انتہاپسندی تشویشناک اور خطرناک ہے، پاکستان میں انتشار پھیلانا عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے، پاکستان میں غیر ملکی مداخلت فساد کی جڑ ہے، پاکستان کو شام اور عراق بنانے کی سازش کی جا رہی ہے، فرقوں کو لڑانے کی عالمی سازش کا راستہ روکیں گے، کشمیری حریت پسند دہشتگرد نہیں امریکہ، اور اسرائیل دہشتگرد ہیں۔

 

 

Read 1336 times