صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں

Rate this item
(0 votes)
صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں

صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے قریب واقع فلسطینی مہاجر کیمپ پر حملہ کیا ہے۔

خبروں کے مطابق، حلزون کیمپ پر حملے کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
فلسطینی مجاہدین نے صہیونی فوجیوں کو گھریلو ساخت کے دستی بموں سے نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی ذرائع نے بتایا ہے کہ حلزون کیمپ میں ہونے والی جھڑپوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
دوسری جانب صیہونی غاصبوں نے مسجد الاقصی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران سخت تدابیر اختیار کرتے ہوئے نمازیوں کو عبادت سے روکنے کی کوشش کی۔

 

Read 1347 times