علم کو اہمیت دینا ہی اسلام کو دوسرے مذاہب سے ممتاز کرتا ہے

Rate this item
(0 votes)
علم کو اہمیت دینا ہی اسلام کو دوسرے مذاہب سے ممتاز کرتا ہے

ایران کے سپریم لیڈر کا انتخاب کرنے والی، سپریم کونسل کے رکن مولوی نذیر احمد سلامی نے آج صوبہ زاہدان کے شیعہ اور سنی طلاب میں سے امتیازی تعلیمی پوزیشنز حاصل کرنے والے طلاب کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں کہا: علم و دانش کو اہمیت دینا اسلام کا ایک اہم فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے مذاہب میں بھی علم و دانش کو اہمیت دی گئی ہے مگر جس شدت سے اسلام نے اس کی اہمیت پر زور ڈالا ہے اتنا کسی اور مذہب میں نہیں ملتا۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ علم و دانش کا حصول کسی خاص طبقے سے تعلق نہیں رکھتا۔

ایران کی سپریم کونسل میں صوبہ سیستان و بلوچستان کے عوامی نمائندے نے کہا کہ معاشرے کے اندر عالم اور جاہل برابر نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ علم و دانش اولین پیغام تھا جو آسمان سے زمین پر نازل ہوا۔ علم کو اہمیت دینا ہی اسلام کی دوسرے مذاہب کے مقابلے میں امتیازی حیثیت کا باعث ہے۔

 

 

Read 1379 times