غزہ کے شہریوں کا ریڈکراس کے دفتر کے سامنے دھرنا

Rate this item
(0 votes)
غزہ کے شہریوں کا ریڈکراس کے دفتر کے سامنے دھرنا

غزہ کے شہریوں نے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صیہونی حکام کی بدسلوکی پر احتجاج کرتے ہوئے عالمی ریڈکراس کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا۔

مظاہرین نے غزہ میں عالمی ریڈ کراس کے دفتر کے سامنے دھرنا دے کر فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لئے عالمی برادری سے ثالثی کی اپیل کی ہے۔
ایک فلسطینی مجاہد یاسر بریص نے جو صیہونی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر چکے ہیں کہا کہ صیہونی جیلوں میں بند قیدیوں کو کمترین حقوق بھی حاصل نہیں ہیں اور وہ نہایت بدتر اور سخت حالت کا شکار ہیں۔
یاسربریص نے تحریک فتح اور حماس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو ختم کر کے اور متحد ہو کر فلسطینی قیدیوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔
تقریبا سات ہزار فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں جن میں باسٹھ خواتین ہیں اور تین سو قیدیوں کی عمر اٹھارہ سال سے کم ہے۔

 

Read 1350 times