قرآن وعترت سےتمسک انسان کوگمراہی سےنجات دیتا ہے

Rate this item
(0 votes)
قرآن وعترت سےتمسک انسان کوگمراہی سےنجات دیتا ہے

رپورٹ کےمطابق امورحج وزیارت میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی قاضی عسگرنے حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام کی وفات کی مناسبت سے منعقد ہونے والے پروگرام سےخطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو بیہودہ اوربے فائدہ خلق نہیں فرمایا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اللہ تعالیٰ نےانسانوں کی ہدایت کےلیےانبیاءکو بھیجا  تاکہ وہ بشرکو جہالت اورگمراہی سےنجات عطا کرکے انہیں سعادت کے راستے پرگامزن کرسکیں۔

حجۃ الاسلام قاضی عسگرنےکہا ہےکہ قرآن وعترت سے تمسک انسان کو جہالت اورگمراہی سے نجات دیتا ہے اورہمیں ایک بنیادی اصل کےعنوان سےاس مطلب پرتوجہ دینی چاہیےکیونکہ قرآن وسنت کےمطابق زندگی ہی بہترین زندگی ہے اورتاریخ میں جو لوگ قرآن وعترت کے راستے سے الگ ہوگئے تھے وہ گمراہ اورمنحرف ہوگئے تھے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ محدثین نےپیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اوراہل بیت علیہم السلام کے سنت کے فروغ کے لیے بنیادی کردارادا کیا ہے۔ ہمارے ائمہ معصومین علیہم السلام کا قول وفعل ہمارے لیے حجت اورنجات بخش ہے۔

 

Read 1369 times