ایران پاکستان ریل رابطوں میں اضافہ پر غور

Rate this item
(0 votes)
ایران پاکستان ریل رابطوں میں اضافہ پر غور

ایران اور پاکستان کے ریلوے حکام نے دونوں ملکوں کے درمیان رابطوں میں اضافے کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔

یہ بات ایران ایسٹرن ریلوے کے ڈائریکٹر جنرل مجید ارجوانی نے اسلام آباد میں پاکستان ریلوے کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جغرافیائی پوزیشن کے پیش نظر اجلاس میں روسی دولت مشترکہ کے ملکوں نیز روس،یورپ اور عراق کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی لین دین میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی۔ ایران کے ایسٹرن ریلوے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ  ایران، ریلوےکے ذریعے مذکورہ تمام ممالک کے ساتھ منسلک ہے اور ایک پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس کے دوران کو‏ئٹہ زاہدان ریلوے لائن کے حوالے سے فنی مسائل اور کوئٹہ، زاہدان، مشہد مسافر ٹرین شروع کرنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیا کیا گیا۔
ایران کے ایسٹرن ریلوے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ کراچی گوادر، چابہار ریلوے لائن کے منصوبے پر بھی پاکستانی حکام سے بات چیت ہوئی ہے۔

 

Read 1378 times