خطیب جمعہ تہران: امریکی جرائم میں روز بروز اضافہ

Rate this item
(0 votes)
خطیب جمعہ تہران: امریکی جرائم میں روز بروز اضافہ

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے اسرائيل کی حمایت ،عالمی اور علاقائی سطح پر امریکہ کے ہولناک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے جرائم میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور امریکہ عالمی سطح پر دہشت گردی کا اصلی بانی ہے۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ دنیا بھر میں امریکی جرائم سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ کوئی قوی ملک نہیں بلکہ ایک بزدل ملک ہے جو اپنے اہداف کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے دہشت گردوں کو استعمال کرتا ہے۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ کچھ لوگ ملک کے اندر بھی امریکہ کو قوی بنا کر پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے امریکہ تن تنہا کسی ایک ملک کا بھی مقابلہ نہیں کرسکتا جبکہ ایران گذشتہ 38 سال سے امریکہ کے بہیمانہ جرائم کا مقابلہ کرتا چلا آرہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے پاس مضبوط اور با ایمان قوم ہے ایران کے پاس مضبوط سپاہ ہے جس کے پاس ایمان کا بہترین اسلحہ موجود ہے۔ ایرانی سپاہ علاقائی اور عالمی سطح پر امریکہ کو شکست دینے کے لئے آمادہ ہے۔آیت اللہ موحدی کرمانی نے ایرانی حکام پر زوردیا کہ وہ عوام کی معاشی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں اپنی توجہ مبذول کریں ۔

 

Read 1330 times