رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے بارہویں صدر کی حیثیت سے حسن روحانی کی توثیق

Rate this item
(0 votes)
رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے بارہویں صدر کی حیثیت سے حسن روحانی کی توثیق

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک خصوصی تقریب کے دوران 12ویں صدارتی انتخابات میں ایرانی عوام کے ووٹ اور منتخب نمائندے کی توثیق کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن روحانی کو بحیثیت 12ویں صدرمملکت، صدارتی حکم نامہ دے دیا۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صدارتی حکم نامہ میں فرمایا کہ عوام کے منتخب صدر کو بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے جانے کو مستحکم جمہوری نظام پر عوامی اعتماد قرار دیتے ہوئے مزاحمتی اقتصادی پالیسی کے منصوبوں کے نفاذ پر تاکیدفرمائی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کے منتخب صدرکو مزاحمتی اقتصادی پالیسی کے منصوبوں کے نفاذ پر تاکید فرماتے ہوئے تجویزدی کہ ملک میں انصاف کی فراہمی، غریبوں کی حمایت، اسلامی شریعت کے نفاذ، عزت اور قومی اتحاد کی مضبوطی، ملک کی صلاحیت اور قابلیتوں کا بھرپور استعمال اور اسلامی انقلاب کے اصولوں پر پابندی کے حوالے سے کسی بھی کوشش سے دریغ نہ کیا جائے.

ایران کے وزیر داخلہ رحمانی فضلی نے اس تقریب میں ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی

ایرانی آئین کے شق نمبر 110 کے مطابق، عوام کی جانب سے صدر کے انتخاب کے بعد سپریم لیڈر کی جانب سے اس کی توثیق ہوتی ہے اوراسی دن کے بعدسے 4 سال کیلئے صدر مملکت اپنے فرائض منصبی کو شروع کرتا ہے۔

صدر مملکت حسن روحانی ایران میں 19 مئی کو بارہویں  صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے تھے ۔

 

Read 1649 times