مسجدالاقصی پر صیہونیوں کی یلغار

Rate this item
(0 votes)
مسجدالاقصی پر صیہونیوں کی یلغار

دسیوں انتہا پسند صیہونیوں نے ایک بار پھر مسجدالاقصی پر حملہ کر کے اس کی اہانت کی

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دسیوں  انتہا پسند صیہونیوں نے ہیکل سلیمانی کی ویرانی کی سالگرہ کے بیہودہ بہانے سے صیہونی فوجیوں کی مدد سے مسجدالاقصی پر دھاوا بول دیا- غاصب صیہونیوں نے فلسطینی نمازیوں کو مسجدالاقصی کے اندر بھی نہیں جانے دیا تاکہ صیہونیوں کو اپنی رسومات کی انجام دہی میں کسی طرح کا خلل کا سامنا نہ کرنا پڑے- درایں اثنا خبری ذرائع نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور صیہونی فوجیوں نے بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے- صیہونی فوجیوں نے گذشتہ چودہ جولائی سے مسجد الاقصی کے اندر داخل ہونے میں سخت مشکلات کھڑی کردی تھیں جس کے خلاف فلسطینیوں کی جانب سے اور عالمی سطح پراحتجاج کیا گیا اور صیہونی حکومت کو پسپائی اختیار کرتے ہوئے الیکٹرانیک گیٹ اور کیمروں سمیت دوسری رکاوٹیں ہٹانے پر مجبور ہونا پڑا -

 

Read 1455 times