حضرت امام حسین (ع) کی قربانی تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر

Rate this item
(0 votes)
حضرت امام حسین (ع) کی قربانی تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر

مدینہ منورہ میں وفود سے بات چیت کے دوران جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسلام کے حقیقی تصور اور روح کو مسخ کرنے والی باطل قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے ہم ایک ہیں۔

جے یو آئی (ف)کے امیرمولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ دین اسلام کے لئے شہدائے اسلام کی قربانیاں تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہیں، حضرت امام حسین (ع) اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آج ہم یہ عہد کریں ہم اپنی زندگیوں کو ان کی تعلیمات کی روشنی میں حقیقی طور پر ڈھالنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین (ع) اور شہدائے اسلام کی زندگیاں امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک کا معاشی، سیاسی اور معاشرتی نظام جام ہوتا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا استحکام خطرے میں ڈالنے کے لئے ملک دشمن قوتیں سرگرم عمل ہیں جن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کے لئے سب کو کردارادا کرنا ہو گااورجے یو آئی اتحاد امت کے لئے کوشاں ہے۔

 

 

Read 1368 times