یونان میں میلاد مصطفیٰ (ص)کے جلوس پر حملہ

Rate this item
(0 votes)
یونان میں میلاد مصطفیٰ (ص)کے جلوس پر حملہ

یونان میں سیکڑوں سفید فام انتہا پسندوں نے پاکستانی برادری کی جانب سے نکالے گئے میلاد مصطفیٰ (ص) کے جلوس پر حملہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونان میں فٹبال کلب کے شائقین اور ایتھنز پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کے درمیان جھڑپ ہوئی اور پولیس نے مداخلت کرکے حملہ آوروں کو منتشر کردیا ۔

مشرقی شہر تھیسالونیکی میں شرپسندوں نے پاکستانی کمیونٹی پراس وقت حملہ کیا جب ایک فٹبال کے لیگ میچ  کےلئے اومونیا اسکوائر پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے جہاں مسلمانوں کی جانب سے  میلاد مصفطیٰ (ص) کا جلوس گزررہا تھا۔

شرپسندوں کی جانب سے پہلے میلاد کے جلوس کے شرکا پر جملے بازی کی گئی جس کے بعد اسلامی جھنڈے کو پامال کیا گیا جس پر پاکستانی کمیونٹی اور شرپسندوں کے درمیان جھڑپ اور ہاتھا پائی ہوئی۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آنسو گیس اور اسٹن گرینیڈ کا استعمال کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پالیا۔

 

Read 1279 times