دوا سازی کے شعبے میں پاک ایران تعاون کے فروغ پر تاکید

Rate this item
(0 votes)
دوا سازی کے شعبے میں پاک ایران تعاون کے فروغ پر تاکید

پاکستان کی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ان کا ملک دوا سازی کی صنعت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

 وسطی ایران کے صوبے اصفہان کی میڈیکل یونیورسٹی اور طبی مراکز کے دورے کے بعد پاکستان کی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ ایران میں تیار کی ہونے والی دوائیں اعلی اور معیاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دواسازی کے شعبے میں تعاون کی بہت گنجائش پائی جاتی ہے۔
 سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ایران اور پاکستان، طبی تحقیق و ترقی اور بیماریوں کے پھیلاؤ کی روک تھام میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں۔
انہوں نے دونوں ملکوں کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون اور طالبعلموں کے تبادلے کا سلسلہ بھی جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
 واضح رہے کہ پاکستان کی وزیر صحت، چودہ رکنی وفد کے ہمراہ جمعے کے روز ایران پہنچی تھیں۔

 

Read 1373 times