دہشت گردی انسانیت کے لئے چیلنج

Rate this item
(0 votes)
دہشت گردی انسانیت کے لئے چیلنج

ہندوستان کے وزیر اعظم نے کل من کی بات پروگرام میں کہا کہ عالمی برادری کوانسان دوست طاقتوں سے متحد ہوکر دہشت گردی سے مقابلہ کرنا چاہئیے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ’من کی بات‘پروگرام  میں اپنی تقریر کے دوران ممبئی میں نو سال پہلے ہوئے دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے لوگوں کو خراج عقیدت عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے 26 نومبر 2008 میں ممبئی پرحملہ کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی نے دنیا کی انسانیت کو للکارا ہے اور وہ انسان دوست طاقتوں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے اور اس کی وجہ سے دنیا کی تمام انسان دوست طاقتوں کو متحد ہوکر اسے شکست دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی سماجی تانے بانے کو کمزور کرکے، انہیں منتشر کرنے کی ناپاک کوشش کرتی ہے لہذا یہ وقت کا تقاضا ہے کہ انسان دوست طاقتیں اس مسئلہ میں بیدار ہوں اور مل کر اس کا مقابلہ کریں۔

ہندوستان کے وزیراعظم نے کہا کہ آج دنیا کے ہرحصے میں آئے دن دہشت گرد انہ حملے ہو رہے ہیں اور اس نے شدیدرخ اختیار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لوگ تو گذشتہ 40 سال سے دہشت گردی کو جھیل رہے ہیں اور ہزاروں بے گناہ لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔

 

Read 1076 times