مسلم عسکری اتحاد اپنی پوزیشن واضح کرے کہ یہ اتحاد کیوں اور کس لئے بنایاگیا،17دسمبر کو ملین مارچ ہوگا امیر جماعت اسلامی

Rate this item
(0 votes)
مسلم عسکری اتحاد اپنی پوزیشن واضح کرے کہ یہ اتحاد کیوں اور کس لئے بنایاگیا،17دسمبر کو ملین مارچ ہوگا امیر جماعت اسلامی

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے بیت المقدس کا اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف کراچی میں17دسمبر کو ملین مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس عرب اور اسرائیل کا مسئلہ نہیں یہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے،ٹرمپ کا فیصلہ عالم اسلام کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان ہے،عالم اسلام کے حکمران بزدل اور بے حس ہو سکتے ہیں لیکن کراچی سے جکارتہ تک مسلم امہ بیدار ہے ۔

 امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک کی فوج کا اتحاد اپنی پوزیشن واضح کرے کہ یہ اتحاد کس غرض سے بنایاگیا ہے۔ انہوں نے مسلم دنیا سے مطالبہ کیا کہ امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف ایکشن پلان مرتب کرے،مسلم ممالک میں امریکی سفارت خانے بند کیے جائیں اور امریکا کے معاشی بائیکاٹ کا اعلان کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیت المقدس کو اسرائیلی درالحکومت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف جماعت اسلامی(حلقہ خواتین)کراچی کے تحت نیو ایم اے جناح روڈ پر ہونے والے خواتین کے ایک بہت بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Read 1263 times