ایران میں زلزلہ متاثرین کے لئے پاکستان کے صوبے پنجاب کی انسان دوستانہ امداد

Rate this item
(0 votes)
ایران میں زلزلہ متاثرین کے لئے پاکستان کے صوبے پنجاب کی انسان دوستانہ امداد

مغربی ایران میں زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کے لئے پاکستان کے صوبے پنجاب سے انسان دوستانہ امداد ارسال کر دی گئی۔

مغربی ایران میں زلزلہ متاثرین کے لئے پاکستان کے صوبے پنجاب کے عوام کی انسان دوستانہ امداد کو لاہور میں ایران کے کلچرل ہاؤس اور کونسلر جنرل  کے سپرد کیا گیا تھا۔
پاکستان کے صوبے پنجاب کے صدر مقام لاہور میں ایران کے خانہ فرہنگ نے مغربی ایران میں زلزلہ متاثرین کے لئے پیش کی جانے والی اس انسان دوستانہ امداد کی قدردانی کی ہے۔
مغربی ایران میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان کے صوبے پنجاب کی مختلف شخصیات اور یونیورسٹی طلبا نے مختلف طریقوں منجملہ ٹیلی فون اور انٹرنیٹ ذرائع  سے اور اسی طرح لاہور میں ایران کے خانہ فرہنگ میں حاضر ہو کے ایرانی عوام، حکام خاص طور سے رہبر انقلاب اسلامی کو تعزیت پیش کی ہے اور اس زلزلے میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کو اہل خانہ اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

 

Read 1289 times