مسلم امّہ کا فلسطینی صورت حال پر موثر جواب

Rate this item
(0 votes)
مسلم امّہ کا فلسطینی صورت حال پر موثر جواب

پاکستان کے صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ مسلم امّہ نے فلسطین میں پیدا ہونے والی نئی صورت حال کا انتہائی موثر اور مناسب جواب دیا۔

ترکی کے سبکدوش ہونے والے سفیر صادق بابر گرگن سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کےصدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ مسلم امّہ نے فلسطین میں پیدا ہونے والی نئی صورت حال کا انتہائی موثر اور مناسب جواب دیا جس سے مسئلہ فلسطین کے حل میں مدد ملے گی۔

صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ترک صدر بڑے مدبر لیڈر ہیں، اوآئی سی ان کی قیادت میں فعال کردار ادا کر رہی ہے، مسلم امہ کے مسائل سے متعلق صدر اردوغان کا موقف انتہائی جرات مندانہ اور موثر ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلسطین ، کشمیر اور روہنگیا کے بحرانوں پر پاک - ترک موقف یکساں ہے۔

Read 1292 times