مصر؛ الازهر نے قدس شریف میں تشدد کی مذمت کردی

Rate this item
(0 votes)
مصر؛ الازهر نے قدس شریف میں تشدد کی مذمت کردی

اناتولی نیوز ایجنسی کے مطابق الازھر نے مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کے حقوق کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

 الازهر نے وحشیانہ مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدس شریف پر فلسطینیوں کاحق ہے اور اس حوالے سے انکی جدوجہد قابل قدر ہے۔

 بیان میں دنیا بھر کے مظاہروں کی حمایت کرتے ہویے کہا گیا ہے کہ ان مظاہروں سے ثابت ہوتا ہے کہ دنیا قدس پر غلط فیصلے کو رد کرتی ہے۔

 متعدد شہید اور زخمی

 فلسطینی میڈیا کے مطابق جمعے کو مقبوضہ علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا جبکہ صھیونی فورسز نے مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے متعدد افراد کو زخمی اور شہید کردیا ہے

 فسلطینی وزارت صحت کے مطابق جمعے کو مظاہرین پر تشدد اور فایرنگ کے نتیجے میں چار فسلطینی شہید اور دو سو سے زاید زخمی ہوگیے ہیں

 

Read 1292 times