پاکستان امریکی مداخلت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے ، امریکا کےمقابلہ میں قومی اتحاد تشکیل دیا جائے

Rate this item
(0 votes)
پاکستان امریکی مداخلت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے ، امریکا کےمقابلہ میں قومی اتحاد تشکیل دیا جائے

مرجع بزرگ آیت اللہ سید علی سیستانی نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے اندر اتحاد و اتفاق کو مضبوط کریں، یہ بات انہوں نے اصغریہ علم و عمل کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی ۔

رپورٹ کے مطابق مرجع بزرگ آیت اللہ سیستانی نے کہا کہ میں ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے معمالات سے باخبر رہتا ہوں اور انکی ترقی اور بہتری کے لئے دعا گو ہوں، انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکی مداخلت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے اور اسکا حل یہ ہے کہ پاکستانی عوام اپنے اندر اتحاد پیدا کرلے۔انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتوں سے مقابلہ کے لئے پاکستان کو قومی اتحاد تشکیل دینے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

آیت اللہ سید علی سیستانی نے کہا کہ علم ایک سرمایہ ہے اور پاکستانی ملت کو اپنے بچوں کو جدید علم کے ساتھ ساتھ اسلامی علوم ، اخلاقیات اور اقدار سے آشنا کروانے کے لئے بھی کوشیش کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن شیعہ مسلمانوں کے آپسی اتحاد کو بھی کمزور کرنے کی کوشیش کررہا ہے، لہذا اس بات کی بھی یقین دہانی کی جائے کہ کسی کو بھی دشمن کی سازش کو کامیاب بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

 

Read 1233 times