پاکستان کے قبائلی علاقوں پر پھر ڈرون حملہ

Rate this item
(0 votes)
پاکستان کے قبائلی علاقوں پر پھر ڈرون حملہ

پاک افغان سرحد کے قریب ایک گھر پر امریکی ڈرون حملے میں دو افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

رپورٹوں کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقے اسپین ٹل میں ایک گھر پر دو میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ حملے کے بعد بھی علاقے میں امریکی ڈرون پروازوں کا سلسلہ جاری رہا۔
پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے گھر پر کیا گیا ہے۔ حملے میں دو افراد ہلاک اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکی ڈرون حملوں میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔
پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد حکومت پاکستان نے امریکی ڈرون حملوں کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس قسم کے حملوں کو پاکستان کی سالمیت کے خلاف اور اقتدار اعلی کو پامال کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

 

Read 1276 times