امریکی غلامی سے نجات ضروری

Rate this item
(0 votes)
امریکی غلامی سے نجات ضروری

سنی اتحاد کونسل نے کہا ہے کہ امریکی غلامی سے نجات کے لئے خودداری اور خود انحصاری کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے سنی اتحاد کونسل پنجاب کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف نظام مصطفے (ص) کی حکمرانی قائم کرنا ہے، امریکی غلامی سے نجات کے لئے خودداری اور خود انحصاری کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ آئندہ الیکشن غلامان رسول اور غلامان امریکہ کے درمیان ہوگااورغلامان امریکہ کو آئندہ الیکشن میں شکست فاش دیں گے، 2018 کے دوران سیاست کے رنگ ڈھنگ بدل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کرپشن فری پاکستان کے راستے کی بڑی رکاوٹ ہیں، پاکستان کو خوددار اور خود مختار ملک بنانے کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے، پاکستان میں پورنوگرافی کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث بااثر شخصیات کو پکڑا جائے۔

 

Read 1326 times