کینیڈا کے وزیراعظم اسلام فوبیا کے خلاف میدان میں اتر آئے

Rate this item
(0 votes)
کینیڈا کے وزیراعظم اسلام فوبیا کے خلاف میدان میں اتر آئے

خبر نشر کی ہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مسجد کبک کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی پہلی برسی کے موقع پر اسلام فوبیا کی شدید مذمت کرتے ہوئے عوام اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام فوبیا اور نسل پرستی کے خلاف متحد ہو جائے۔

انہوں نے اس بات پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نسل پرستی اور تنفر آمیز فضا سے بہت سے جرائم جنم لے رہے ہیں۔ یہ بات درست نہیں ہے کہ ہم ایسی نہج پر پہنچ جائیں جہاں نسل پرستی اور نفرت انگیز ماحول کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں جرائم پروان چڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسجد کبک کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی زندگی تو واپس نہیں لا سکتے مگر اتنا تو کر سکتے ہیں کہ اسلام فوبیا کے خلاف کھڑے ہو کر اس کا مقابلہ کریں اور اپنے اس اقدام کے ذریعے اسلام مخالف سرگرمیوں کی مخالفت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسلام فوبیا اور ہر قسم کی نسل پرستی کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 29 جنوری کو کینیڈا کے شہر کبک میں واقع ایک مسجد پر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 6 افراد کو ہلاک اور 8 کو زخمی کر دیا تھا۔

 

Read 1353 times