میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے رہائشی مکانات کی جاری مسماری

Rate this item
(0 votes)
میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے رہائشی مکانات کی جاری مسماری

انسانی حقوق کی نگراں تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ سٹیلائٹ تصاویر سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ میانماری فوج، صوبے راخین میں روہنگیا مسلمانوں کے رہائشی مکانات کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی نگراں تنظیم کی رپورٹ میں آیا ہے کہ سٹیلائٹ تصاویر سے بخوبی پتہ چلتا ہے کہ صوبے راخین کے شمالی علاقے میں نو سے تیرہ فروری کے دوران روہنگیا مسلمانوں کی دو دیہی بستیوں کو تباہ کر دیا گیا اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

    انسانی حقوق کی نگراں تنظیم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد سے جلد اپنے اثرورسوخ کا استعمال کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کے رہائشی مکانات کی مسماری کا عمل بند کرائے۔

   اس تنظیم کے مطابق میانمار کی فوج نے دو ہزار سترہ کے آخر میں صوبے راخین کے شمالی علاقے میں کم از کم پچپن دیہی بستیوں کو تباہ اور ان میں سے بیشتر کو نذرآتش کیاہے ۔

 

Read 1259 times