سعودی عرب؛ طلبا کے درمیان نویں قرآنی مقابلوں کا آغاز

Rate this item
(0 votes)
سعودی عرب؛ طلبا کے درمیان نویں قرآنی مقابلوں کا آغاز

ای اخبار «سبق» کے مطابق طلبا کا قرآنی مقابلہ جدہ میں شروع ہوچکا ہے جسمیں اکیس یونیورسٹیوں کے پانچ سو طلبا شریک ہیں۔

 طلبا کے قرآنی مقابلون میں حفظ کل قرآن بمع تلاوت و تجوید، حفظ بیس پارے ہمراہ تلاوت و تجوید، حفظ دس پارے تجوید اور تلاوت اور حفظ پانچ پاروں کا مقابلہ شامل ہے جبکہ پوزیشن لینے والوں کے لیے پانچ لاکھ ریال مختص کیے گیے ہیں۔

 مقابلوں کے لیے طلبا کی رجسٹریشن اور ابتدائی مقابلوں کے بعد اس مرحلے کے لیے ۵۰۰ طلبا کا انتخاب کیا گیا ہے۔

 مقابلوں کے انچارج صلاح‌الدین باعثمان کا کہنا تھا: مذکورہ مقابلوں کو یونیورسٹی سطح پر ملک کے سب سے بڑے مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ طلبا کا قرآنی مقابلہ پانچ دن تک جدہ کی تربیتی یونیورسٹی میں جاری رہے گا۔

 

Read 1306 times