شہادت عظیم موت : رہبر انقلاب اسلامی

Rate this item
(0 votes)
شہادت عظیم موت : رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنہ ای نے شہید صدوق اور گلپایگان شہر کے 372 شہداء کے سیمینار منعقد کرنے والوں سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر شہادت کو با عزت موت قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ شہادت خدا سے بہترین معاملہ ہے۔

 شہید صدوق اور گلپایگان شہر کے 372 شہداء کے لئے منعقد کرنے والے سیمینار کے منتظمین نے 5 فروری کو رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات کو کل رات منعقد ہونے والے سیمینار کے موقع پر حاضرین کے لئے پڑھ کر سنایا گیا۔ 

حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنہ ای نے اس ملاقات میں گلپایگان شہر کو علم و عمل اور علماء دین کا شہر قرار دیتے ہوئے اس شہر کے شہداء کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اس شہر نے شہید صدوق جیسے شہید کا نذرانہ پیش کیا جنہوں نے عوام کی خدمت کی اور طاغوتی حکومت کے خلاف جدوجہد کی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے راہ خدا میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو با فضیلت قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ آخر کار ایک دن انسان کو اس دار فانی سے کوچ کر جانا ہے لیکن شہداء کا کام بہت گرانبہا ہے، شہداء خدا سے شہادت جیسی عظیم موت کا بہترین معاملہ کرکے شہادت کی منزل پر فائز ہو کر خدا سے بہشت حاصل کرتے ہیں۔

 

Read 1244 times